سندھ اسمبلی میں بے گھر ہونے والے اسمبلی ملازمین کیلئے آواز بلند کردی گئی:آغا سراج درانی

سندھ اسمبلی میں بے گھر ہونے والے اسمبلی ملازمین کیلئے آواز بلند کردی گئی:آغا سراج درانی

سندھ اسمبلی اجلاس میں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے ارکان نے اسمبلی ملازمین کے گھر مسمار کیے جانے کا معاملہ اٹھایا، اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ ملازمین کے گھر مسمار کیے جانے سے قبل انہیں متبادل رہائش کیوں فراہم نہیں کی گئی، جس پر سپیکر آغا سراج درانی نے یقین دہانی کرائی کہ کسی بھی ملازم کو بے گھر نہیں کیا جائے گا۔ خواجہ اظہارالحسنساٹ اسپیکرآغاسراج دراناجلاس میں صوبائی وزیر صحت جام مہتاب ڈہر نے تھر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اور اپوزیشن نے تھر کی صورتحال کو غلط انداز میں پیش کیا،، جس کے بعد اپوزیشن ارکان نے وزیرصحت کے بیان پر بات کرنا چاہی جبکہ اجازت نہ ملنے پر اراکین میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔دوران اجلاس سندھ الائیڈ پروفیشنل کونسل اور جبری مشقت کے خاتمے کا بل قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا جبکہ کم سے کم اجرت کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیاگیا۔ اجلاس منگل تک ملتوی کردیا گیا۔ کیمرہ مین محمد وسیم کے ساتھ اے کے محسن وقت نیوز کراچی ۔

Most Popular