ماڈل گرل ایان علی کو پاسپورٹ حوالگی کے خلاف کسٹم حکام کی طرف سے دائراپیل پراسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران دلائل دینے کے لیے مہلت مانگ لی گئی

 ماڈل گرل ایان علی کو پاسپورٹ حوالگی کے خلاف کسٹم حکام کی طرف سے دائراپیل پراسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران دلائل دینے کے لیے مہلت مانگ لی گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ماڈل ایان علی کے پاسپورٹ حوالگی کیخلاف کسٹم حکام کی اپیل پر سماعت ہوئی،، کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ نے کی، لطیف کھوسہ کی جانب سے ایڈووکیٹ سردارعمران جبکہ کسٹم حکام کیجانب سےفرحت نواز عدالت میں پیش ہوئے،دلائل دينے کے لیے سردارعمران کی جانب سے عدالت سے مہلت مانگنے کی استدعا کی گئی،، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت آج سہ پہرتک ملتوی کر دی گئی، کیس پر دلائل دینے کے لیے لطیف کھوسہ آج سہ پہرعدالت میں پیش ہوں گے،واضع رہے کہ کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی کا پاسپورٹ کسٹم حکام کی تحویل سے لیکر ان کے حوالے کر دیا تھا،جس پر کسٹم حکام نے پاسپورٹ حوالگی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی،

Most Popular