تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب پولیس کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب پولیس کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گریٹر اقبال پارک لاہور میں یوم پاکستان کی تقریب فیملی کے ہمراہ دیکھنے کے لئے آنے والے شہری کو پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے پر پنجاب کے یہ مقدس ایوان پُرزور مذمت کرتا ہے اور واقع میں ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف بھرپور کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتا ہے تشدد کے دوران شہری کے کمسن بیٹے نے پولیس اہلکاروں کی منت سماجت بھی کی جسے انہوں نے نظر انداز کر دیا اور شہری کو کھینچ کر پارک سے باہر لے گئے۔ پولیس کے ناروا رویے کی یہ بدترین مثال ہے حکومت پنجاب ہر سال اربوں روپے کے فنڈز پولیس اصلاحات کے نام پر خرچ کر رہی ہے لیکن پنجاب پولیس عوام دوست مثبت امیج ثابت کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے مذکورہ بالا واقعہ پولیس کی کارکردگی اور اہلیت پر سوالیہ نشان ہے جس کی وجہ سے عوام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔

Most Popular