پاکستان زندہ باد کہنےوالوں کو سینے سےلگایا جائے,سربراہ متحدہ پاکستان فاروق ستار

 پاکستان زندہ باد کہنےوالوں کو سینے سےلگایا جائے,سربراہ متحدہ پاکستان فاروق ستار

لاہور میں فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کی ۔انہوں نے کہا سازش کے تحت ایم کیو ایم پاکستان کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔۔ مائنس لندن کا فارمولہ حادثاتی طور پر ہو چکا۔مزید خواہش نہیں رہنی چاہیے۔۔انھوں نے کہا کہ قومی دھارے میں شامل ہونے سے روکا جارہا ہے۔۔۔تمام پاکستانیوں کو یکساں حقوق ملنے چاہیں،، بلاجواز چھاپے بند جبکہ دفاتر بھی انہیں واپس ملنے چاہیں, انہوں نے شکوہ کیا کہ سندھ میں دیہی آبادی میں مصنوعی اضافہ کیا جا رہا ہے جس کا فائدہ سندھیوں کو نہیں وڈیروں کو ہو گا, فاروق ستار نے کہا کہ اپریل میں پنجاب کے کارکنوں کا کنونشن بلائیں گے۔۔۔پانامہ لیکس کے فیصلے کی پوری قوم منتظر ہے۔۔اسی لیے سوچا کہ وہ اس سے پہلے ہی لاہور آ جائیں

Most Popular