افغانستان میں امن واستحکام کیلئے امریکی تعاون ناگزیر ہے۔ وزیردفاع

افغانستان میں امن واستحکام کیلئے امریکی تعاون ناگزیر ہے۔ وزیردفاع

وزیردفاع خرم دستگیر نے کہاہے کہ افغانستان میں امن واستحکام کیلئے امریکی تعاون ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اقتصادی ،دفاعی اور تجارتی تعلقات کی بحالی کاخواہشمند ہے۔انہوں نے کہاکہ تاپی اور کاسامنصوبوں کی تکمیل کیلئے بھی افغانستان میں امن واستحکام انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔خرم دستگیر نے کہاکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں بے مثال ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کاعمل جلد مکمل کرلیاجائیگا۔

Most Popular