جو انسان خود غرض ہوتا ہے اسے کبھی سکون نہیں ملتا۔ عمران خان
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کے دورے میں ہر سطح کی میٹنگز کی ہیں، جب تک سندھ کا بلدیاتی نظام ٹھیک نہیں ہوتا مسائل حل نہیں ہونگے، کراچی میں ٹوٹی سڑکوں کی بنیادی وجہ کرپشن ہے ،، کرپشن میں پیسا چوری ہوکرملک سے باہرجا رہا ہے، تفتیش سے پتا چلے گا کون لوگ یہاں سے پیسا باہر لے کر جا رہے ہیں، سندھ میں لوکل گورنمنٹ سسٹم میں اختیارات ہی نہیں، عمران خان نے کہا کہ ملک میں ادارےغیر سیاسی کیے جانے تک بوجھ بنے رہیں گے، سفارشی لوگوں کی بھرتی سے ایئرلائن پر بوجھ پڑا، سوائے 2 اداروں کے سب ادارے نواز شریف کےکنٹرول میں ہیں، آصف زرداری قبضہ مافیا سے ملے ہوئے ہیں،، جو انسان خود غرض ہوتا ہے اسے کبھی سکون نہیں ملتا، بڑا انسان تب بنتا ہے جب وہ بڑا خواب دیکھے، طلباہ پاکستان کا مستقبل ہیں، عمران خان نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں نیا بلدیاتی نظام لائیں گے، ڈسٹرکٹ ناظم اور میئرکا براہ راست الیکشن کرائیں گے، سندھ میں قبضہ مافیا کے اختتام کا وقت آ گیا ہے