عمران خان کا کیس مکمل ہو گیا ہے۔ فواد چوہدری

عمران خان کا کیس مکمل ہو گیا ہے۔ فواد چوہدری

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کیس مکمل ہو گیا ہے ،، عدالت میں ایک ایک روپے کا حساب دے دیا ہے، تینوں ججز نے باریک بینی سے کیس کا جائزہ لیا، جہانگیر ترین نے بھی ایک ایک پیسے کی تفصیل جمع کروائی، اکرم شیخ کے پاس عدالت میں بولنے کے لئے کچھ نہیں تھا، فواد چوہدری نے کہا کہ ان مقدمات میں کچھ نہیں ہے، اصل مقدمات نیب کورٹ میں ہیں، ہم شریف خاندان کی آنیاں جانیاں دیکھ رہے ہیں، پورے پاکستان کی نظر حدیبیہ کیس پر ہے، حدیبیہ کیس نیب میں چلنے والے تمام مقدمات کی ماں ہے، چیف الیکشن کمشنر کو اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہیئے

Most Popular