ٹکٹ کے مطابق اب نواز شریف 7 جنوری کو پاکستان آئیں گے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق متضاد اطلاعات، حسن نواز نے اپنے والد کی وطن واپسی سے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ وہ آج پاکستان پہنچیں گے، لیکن ان کی ٹکٹ کے مطابق وہ سات جنوری کو پی آئی اے کی فلائٹ پی کے سات سو اٹھاون کے ذریعے لاہور پہنچیں گے۔ حسن نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف لندن سے پاکستان جانے کے لئے ہی گئے تھے، ان کی والدہ کو طبیعت خراب ہونے پر پھر ہسپتال لایاگیا۔ والدہ کے خون کے ٹیسٹ ہوئے، وائٹ سیل کم ہوگئے ہیں۔ بیگم کلثوم نواز مزیددو دن ہسپتال میں رہ سکتی ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے وطن واپسی کے پروگرام میں تیسری بار تبدیلی ہوئی ہے،،، اس سے پہلے سابق وزیراعظم نواز شریف کی چوبیس اکتوبر کو بھی وطن واپسی کی ٹکٹ کنفرم ہوئی لیکن وہ لندن سے سعودی عرب چلے گئے، جہاں انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی کیں، سابق وزیراعظم کو نیب ریفرنس میں احتساب عدالت نے 26 اکتوبر کو طلب کیا تھا، سابق وزیراعظم پر 20اکتوبر کو فلیگ شپ انوسٹمنٹ جبکہ 19اکتوبر کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی گئی تھی، جبکہ ایون فیلڈ میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر پر فردجرم عائد کی جاچکی ہے۔