نواز شریف اور مریم نواز اگر بات کریں تو اسے اداروں سے تصادم کہا جاتاہے:صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ

 نواز شریف اور مریم نواز اگر بات کریں تو اسے اداروں سے تصادم کہا جاتاہے:صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ نے عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک بےعزت انسان ہے،، عائشہ گلالئی اللہ کی طرف سے ان پر عذاب ہے،،رانا ثنا اللہ نے نعیم الحق کو بھینسا قرار دیا،، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے علاوہ تحریک انصاف میں سب شکاری ٹولہ ہے۔ انھوں نے کے پی حکومت پر پنجاب میں منشیات سمگل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعلی کے پی سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا،،، ان کا کہنا تھا کہ بنی گالہ منشیات کا گڑھ ہے،، کے پی حکومت نے 67 کروڑ روپے کی منشیات اسلام. آباد دھرنے کے دوران سمگل کی۔ صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ شرجیل میمن انکوائری کے دوران فرار رہے عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا،، شریف فیملی کے خلاف کوئی انکوائری نہیں ہو رہی نواز شریف نے عدالت کا حکم مانا ہے۔

Most Popular