شرجیل میمن کی گرفتاری نیب پر بہت بڑا داغ ہے:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

شرجیل میمن کی گرفتاری نیب پر بہت بڑا داغ ہے:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نیب قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہئے،شرجیل میمن کی گرفتاری نیب پر بہت بڑا داغ ہے، اس سے نیب کی بدنامی ہوئی،،نیب پر امتیازی سلوک برتنے کا جو الزام عائد ہو رہا ہے وہ سنجیدہ معاملہ ہے،خورشید شاہ نے کہا کہا کہ جن کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے انہیں تو ایک گھنٹے میں ضمانت ملی،، دوسری جانب عدالت میں پیش ہونے والوں کو گرفتار کیا جارہا۔انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان صورتحال اچھی نہیں لیکن امید ہے کہ جمہوریت ڈی ریل نہیں ہوگی، قومی حکومت آنے کا قانون میں امکان موجود ہے نہ ہی آئین میں ایسی کوئی گنجائش ہے،،اپوزیشن لیڈر نے کہا عمران خان کے پاس گالی دینےکے سوا کوئی راستہ نہیں، عمران خان اس طرح کی باتیں کرکے میڈیا کو متوجہ کرنا چاہتا ہے

Most Popular