اسلام آباد میں جسے مظاہرے کا شوق ہے وہ پریڈ گراؤنڈ چلا جائے:وزیرداخلہ احسن اقبال

اسلام آباد میں جسے مظاہرے کا شوق ہے وہ پریڈ گراؤنڈ چلا جائے:وزیرداخلہ احسن اقبال

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ناموس رسالت کےتحفظ پر مذہبی جماعتوں سے مشاورت کیلیے کمیٹی قائم کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک یو سی نہیں چلائی وہ ملک کیا چلائیں گے۔ اگر کسی نے مظاہرہ کرنا ہے تو وہ پریڈ گراؤنڈ کا رخ کرے۔ اسلام آباد میں خلل کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ عمران خان اناڑی سیاستدان ہیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود کہہ دیا کہ شکر ہے انہیں حکومت نہیں ملی۔ حکمرانی اینگرو کمپنی یا فوج کا کوئی یونٹ چلانا نہیں ہے۔ حکومت چلانے میں مشکلات ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا پاکستان سے بڑا کوئی دشمن نہیں۔ جس ملک کے چھ ہزار فوجی اس جنگ میں شہید ہوئے اس سے زیادہ دہشتگردی سے کون متاثر ہوگا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد ہم نے امریکا کیلیے شروع نہیں کیا۔ یہ ہمارے مستقبل کیلیے ہے۔ پاکستان نے پینتیس سال سوویت یونین کیخلاف امریکا کی جنگ لڑی ہے۔ افغانستان میں امن ہوا تو پاکستان میں بھی ہوگا۔

Most Popular