پشاور سے قومی اسمبلی کےحلقہ این اے چار پر متفقہ امیدوار لانے سے متعلق مسلم لیگ نون اور جے یوآئی میں مذاکرات بے نتیجہ رہے
این اے چار میں متفقہ امیدوار لانے سےمتعلق مسلم لیگ نون اور جے یو آئی فضل الرحمان گروپ کے رہنماؤں کا مذاکراتی دور اسلام آباد میں ہوا،،ن لیگ کی نمائندگی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی،،وزیرمذہبی امور سردار یوسف ،،وزیر کیڈ فضل طارق چودھری اور امیر مقام نے کی،،جے یو آئی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان،،اور مولانا گل نصیب سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے،،دونوں پارٹیوں کے درمیان مذاکرات میں کوئی بریک تھرو نہیں ہوسکا،،بات چیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امیرمقام کاکہناتھا،،کہ کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے،،مشاورت ابھی جاری ہے،،جلد نتیجے تک پہنچ جائیں گے، جے یوآئی خیبرپختونخوا کے امیر مولانا گل نصیب بھی جلد نتیجہ خیز بات چیت کے بارے میں پُر امید نظر آئے، دوسری جانب ذرائع کاکہناہے،،کہ فریقین کے درمیان ملاقات میں آئندہ انتخابات کے لیے سیاسی اتحاد پر بھی بات چیت کی گئی،،اور پناجب میں ن لیگ کی حمایت جب کہ کے پی میں جمعیت علمائے اسلام کا بھرپور ساتھ دینے پر بھی غور کیا گیا