سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے صدر مسلم لیگ فنکشنل پیر پگاڑاسےملاقات کی جس میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کنگری ہاؤس میں مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صدرالدین شاہ المعروف پیر پگاڑا سے ملاقات کی،ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیر پگاڑا کا کہنا تھا کہ الیکشن کے لیے تیار ہیں،جس دن بھی انتخابات کا اعلان ہوگا میدان میں ہوں گے۔ پیپلزپارٹی کے بغیر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس بننا چاہیے،پی ایس پی کے ساتھ مل کام کرنے پراتفاق کیا ہے کیونکہ دونوں کی سوچ میں کوئی فرق نہیں۔ اس موقع پر پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ فنکشنل لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر کوئی بات نہیں ہوئی، سیاست کی وجہ سے نہیں آیا، مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ پیر صدر الدین شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ سندھ میں تفریق نہیں ڈالی،دیگر جماعتوں سے مل کر عوامی خدمت کرنا چاہتے ہیں