ایک نااہل شخص جو باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہ اترتا ہو اسے سیاسی جماعت کا سربراہ بنانا سپریم کورٹ کے فیصلوں پر شب خون مارنے کے مترادف ہے:امیر جماعت اسلامی سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نااہل شخص جو 62,63پر پورا نہ اترتا ہو اسے سیاسی جماعت کا سربراہ بنانا سپریم کورٹ کے فیصلوں پر شب خون مارنے کے مترادف ہے ایسے الیکشن بل کو فی الفور واپس ہونا چاہئے،، ایک فرد کے لئے ترامیم بادشاہت میں ممکن ہے جمہوریت میں ممکن نہیں ہے، سراج الحق کا کہنا تھا الیکشن ایک پارٹی نہیں بلکہ تمام جماعتوں کی مرضی کے مطابق ہوتے ہیں قبل از وقت الیکشن نہیں ہونا چاہیے وگرنہ انہیں شہادتوں کا موقع ملے گا اگر الیکشن اب ہوں گے تو ہر حکومت کہے گی کہ ہمیں مدت پوری کرنے کا موقع نہیں دیا گیا ،، ہم انہیں سیاسی شہید بننے کا موقع نہیں دینا چاہتے خواہش ہے ن لیگ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں جائے پھر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ،،پاکستان کو روہنگیا میں ترکی کی طرح کردار ادا کرنا چاہیے برما کے مسلمانوں کےلئے ریاست کی بحالی کامطالبہ کرنا چاہیے