حکومت کی جانب سےبنایاگیاکمیشن1965کے ایکٹ کےمطابق بےاختیارہے،ایسا کمیشن بنایاجائے،جوہرایک کابلاامتیازاحتساب کرے:شاہ محمودقریشی

 حکومت کی جانب سےبنایاگیاکمیشن1965کے ایکٹ کےمطابق بےاختیارہے،ایسا کمیشن بنایاجائے،جوہرایک کابلاامتیازاحتساب کرے:شاہ محمودقریشی

پاکستان تحریک انصاف کے "کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ" مارچ کا آغاز شاہ محمود قریشی کی قیادت میں کراچی سے کردیا گیا، کراچی ایئرپورٹ پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے شاہ محمود قریشی کا استقبال کیا، کارکنوں نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام باشعور ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ انقلابی تحریکوں میں سندھ کا کلیدی کردار رہا، اسی لیے کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ مارچ کا آغاز سندھ سے کیا گیا، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ پاناما لیکس میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز احتساب ہونا چاہئیے اور احتساب کیلئے حکومت کے بنائے گئے کمیشن کو مسترد کرتے ہیں،ساٹ،، شاہ محمود قریشیشاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جس نے کرپشن کی ہے اسے بے نقاب کیا جائے، احتساب کا آغاز وزیراعظم سے ہونا چاہئیے، سندھ میں جلسے کرنے نہیں جا رہے، بلکہ سندھ کے باشعور عوام کو پیغام پہنچانے جا رہے ہیں،،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرپشن کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتوں سندھ اور پنجاب بار کونسل سے رابطے میں ہیں، دو مئی کو اسلام آباد میں گرینڈ اپوزیشن مشاورتی اجلاس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل سامے لایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ تحریک سندھ تک نہیں بلکہ پورے ملک تک جائے گی،،، کیمرامین عبدالصبور کے ساتھ جاوید قائخانی وقت نیوز کراچی

Most Popular