ملک میں شخصیات کےبجائےاداروں کومضبوط کرناہوگا،چاہتےہیں طاقت،پیسہ اوراختیارایک جگہ پرنہ ہو،عوام کوبااختیاربنایاجائے:مصطفیٰ کمال

ملک میں شخصیات کےبجائےاداروں کومضبوط کرناہوگا،چاہتےہیں طاقت،پیسہ اوراختیارایک جگہ پرنہ ہو،عوام کوبااختیاربنایاجائے:مصطفیٰ کمال

کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پی ایس پی ملکی جماعت ہےجس کا مقصد صرف ووٹ حاصل کرنا نہیں،،چاہتے ہیں طاقت، پیسہ اور اختیار ایک جگہ پر نہ ہو،انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف ووٹ لینا نہیں،عوام کو بااختیار بنانا ہے، موقع ملا تو اختیارات پاس رکھنے کی بجائےعوام کو طاقتور بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایم کیوایم قائد کے خلاف کارروائی کرنے سے کیوں گریزاں ہے،حکومت اپنی پالیسی واضع کرے، اگر قائد متحدہ قصور وار ہیں تو ان پر پابندی عائد کی جائے اوراگر ہم جھوٹ بول رہے ہیں تو ہم پر پابندی عائد کی جائے،انہوں نے کہا کہ ملک میں شخصیات کی بجائے اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،پانامہ لیکس پر قائم کیے جانے والا کمیشن قائم رہنا چاہئے اور وزیراعظم کو سرخرو ہوکرنکلنا چاہئے،کیمرہ مین فیصل حسین کے ساتھ منظر رضوی وقت نیوز کراچی

Most Popular