پاناما لیکس کےمعاملےپراپوزیشن متحدہوگئی

پاناما لیکس کےمعاملےپراپوزیشن متحدہوگئی

دھاندلی پر بھی متحد نہ ہونے پر اپوزیشن جماعتوں کو پاناما لیکس نے ایک کر دیا ۔۔۔ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کرپشن کے معاملے پر حکومت کے سامنے کھڑی ہو گئیں ۔۔۔ پاناما لیکس پر اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس دو مئی کو اسلام آباد میں ہو گا۔۔ جس کی صدارت قائد حزب اختلاف سید خورشید شاه کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی نمائندگی شاه محمود قریشی، ایم کیوایم کی نمائندگی ڈاکٹر فاروق ستار جبکہ مسلم لیگ ق کی نمائندگی سینیٹر مشاہد حسین سید کریں گے۔ اپوزیشن جماعتوں کی مشاورتی بیٹھک میں اے این پی کی جانب سے حاجی غلام احمد بلور اور فاٹا اراکین کی جانب سے حاجی شاه جی گل آفریدی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاناما لیکس پر تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جائے گی۔ چیف جسٹس پاکستان کو اپوزیشن کی جانب سے خط لکھنے یا نه لکھنے کا بھی فیصله ہوگا۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نےامیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو فون کیا ،،اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں اپوزیشن کی طرف سے متفقہ ٹرمز آف ریفرنس لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے،، سراج الحق نے دیگر اپوزیشن رہنماؤں کو قومی دولت کی واپسی اور لٹیروں کے احتساب کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،، جبکہ ان کے درمیان متفقہ ٹرمز آف ریفرنسز لانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے،،

Most Popular