ستائیس جنوری کو سکھرمیں ہونے والا جلسہ سندھ دشمنوں اورنام نہاد قوم پرستوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ الطاف حسین

ستائیس جنوری کو سکھرمیں ہونے والا جلسہ سندھ دشمنوں اورنام نہاد قوم پرستوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔  الطاف حسین

ایم کیوایم سکھرزونل آفس میں مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ خوشحال سندھ، مضبوط پاکستان کے عنوان سے جلسہ نہ صرف تاریخ سازہوگا بلکہ یہ نام نہاد قوم پرستوں کے تابوت میں آخری کیل بھی ثابت ہوگا۔ الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کا حق پرستانہ پیغام سندھ کے کونے کونے پھیل رہا ہے، سندھ کے عوام میں شعوری بیداری تیزی سے پھیل رہی ہے جس سے نام نہاد قوم پرستوں کی راتوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وہ سندھ کے مستقل باشندوں بالخصوص سندھی بولنے والوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ایم کیوایم سندھ کی تقسیم نہیں چاہتی ، سندھی ،اردو اور دیگر زبانیں بولنے والے سندھیوں کا جینا مرنا سندھ دھرتی سے وابستہ ہےاور وہ مل کردھرتی کی حفاظت کریں گے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular