لاہورہائیکورٹ نے وزیراعظم کےسابق میڈیا کوآرڈینیٹرخرم رسول کی حفاظتی ضمانت کے لئے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

لاہورہائیکورٹ نے وزیراعظم کےسابق میڈیا کوآرڈینیٹرخرم رسول کی حفاظتی ضمانت کے لئے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

لاہورہائیکورٹ میں خرم رسول کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس شیخ نجم الحسن اور جسٹس محمود مقبول باجوہ نے کی۔ دوران سماعت خرم رسول کے وکیل نےعدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد عدالت کے باہر نیب کی جانب سے گرفتاری کی تیاریوں کے باعث ان کے موکل عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔عدالتی استفسار پر وکیل صفائی نے بتایا کہ خرم رسول نے اکہتر کروڑ میں سےتریسٹھ کروڑ روپے واپس کردیئے ہیںجبکہ باقی رقم بھی جلد واپس کردی جائے گی لہذا انکی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے تاہم عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کی عدالت میں پیشی کے بغیرضمانت منظور نہیں کی جاسکتی جس پر انہوں نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی ۔ عدالت نے واپس لینے کی بنیاد پر درخواست خارج کردی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular