ہماری جماعت نے این آراو سے فائدہ اٹھایا اور نہ آئی ایس آئی سے پیسے لئے۔ نظام کی بہتری کیلئے سیاستدانوں کو الزام تراشی کی سیاست سے گریزکرنا چاہئیے۔ فضل الرحمان

ہماری جماعت نے این آراو سے فائدہ اٹھایا اور نہ آئی ایس آئی سے پیسے لئے۔ نظام کی بہتری کیلئے سیاستدانوں کو الزام تراشی کی سیاست سے گریزکرنا چاہئیے۔ فضل الرحمان

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ الزام تراشی مسائل کا حل نہیں، سیاستدانوں کو چاہئیے کہ ملک کی بہتری اور نظام کی مضبوطی کیلئے اس سے گریزکریں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ جب تک بد انتظامی اوروسائل کے غلط استعمال کا سلسلہ جاری رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی کا نام ٹارگٹ کلنگ یا بھتہ لینے والی جماعتوں میں شامل نہیں اس لئے وہ اس پر تبصرہ بھی نہیں کرسکتے، جے یو آئی کے امیر نے کہا کہ ان کی جماعت نے این آراو سے فائدہ اٹھایا اورنہ ہی آئی ایس آئی سے پیسے لئے۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ وہ ایم ایم اے کی بحالی چاہتے ہیں مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ جماعت اسلامی اپنی شرائط سے دستبردار ہوجائے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular