حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔

حنیف عباسی نے سپریم کورٹ  میں متفرق درخواست دائر کردی۔

سپریم کورٹ میں جہانگیر ترین نااہلی کیس میں نیا موڑ آگیا۔ حنیف عباسی نے کیس میں متفرق درخواست دائر کردی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے بچوں کو ایک ارب روپے سے زائد رقم تحفے میں دی۔ جہانگیر ترین کو دوہزار دس میں بچوں سے آٹھ کروڑ پچہتر لاکھ تحفے میں ملے۔ دوہزار پندرہ میں چھ کروڑ ستانوے لاکھ پچاس ہزار روپے تحفہ ملا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جہانگیر ترین کو تحائف سے متعلق تمام ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے۔

Most Popular