عمران خان نااہل ہونے اوران کی اے ٹی ایم ٹوٹنے جا رہی ہے:مسلم لیگ ن کےرہنماؤں کی میڈیا سےگفتگو

عمران خان نااہل ہونے اوران کی اے ٹی ایم ٹوٹنے جا رہی ہے:مسلم لیگ ن کےرہنماؤں کی  میڈیا سےگفتگو


اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ بھٹو کی طرح پھانسی کے پھندے پر بھی جھولنا پڑا تو تیار ہوں۔۔ مرنا اور جینا پاکستان کے لئے ہے۔۔ سب کے اوپر آئین اور قانون لاگو ہونا چاہیے۔۔ سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی قبول کریں گے۔۔ بلڈوزر چلنا ہےتوچلنے دیں، سترسالہ تاریخ پر بلڈوزر چلے گا۔۔ عمران خان نااہل ہونے اور ان کی اے ٹی ایم ٹوٹنے جارہی ہے۔ اس موقع پر لیگی رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کی آف شور کمپنی نکلی ان کا 1962سے حساب کریں گے۔۔عمران خان کی جانب سے 1962سے لے کر اب تک کا ریکارڈ پیش نہیں کیا جاسکا۔۔اب سنا ہے بے نامی بھی قانونی ہے۔۔ عمران خان نے خود کہا ہے کہ جو کرپشن کرتا ہے وہ اپنے لیے نہیں کرتا، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسرائیلیوں اور ہندوؤں سے مال لیا۔ جبکہ جہانگیرترین کے وکیل کو انکی کمپنی کا نام بھی معلوم نہیں۔۔بتایا جائے کے پی میں کون سا مافیا کام کر رہا ہے

Most Popular