چیف جسٹس نے جہانگیرترین کی صداقت کا اعتراف کیا۔عدالت نے حنیف عباسی کے حلف نامے کا نوٹس لے لیا. رہنما تحریک انصاف فواد چودھری
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کا کہناتھاکہ جہانگیر ترین پرسرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام نہیں نہ ہی وہ کبھی وزیر رہے۔چیف جسٹس صاحب نے جہانگیر ترین کی صداقت کا اعتراف کیا۔انہوں نے کہاکہ حنیف عباسی نےجھوٹ بولا اور غلط بیان حلفی لگایا جس کا عدالت نے نوٹس لے لیا۔۔ لیگی رہنما نے ایس ای سی پی سے کاغذات چوری کیے جن پر پرائیویٹ لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کابینہ اورنگزیب عالمگیر کی کابینہ لگ رہی ہے۔۔ ہر وزیر چھوٹی موٹی نوکریاں کررہا ہے۔۔کوئی پانچ ہزار درہم تو کوئی سات ہزار ریال ملازمت سے حاصل کر رہا ہے۔۔ وزیراعظم اور خواجہ آصف کے اقامے سامنے آئے۔۔ احسن اقبال مدینہ منورہ میں کسی کمپنی کے گارڈ ہیں۔ فوادچودھری کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کا فیصلہ جلد از جلد ہونا چاہیے۔جعلی کیسزکرنے پر سپریم کورٹ انہیں آسانی سے نہیں چھوڑے گی،حنیف عباسی کوکم سےکم سات سال کی قید ہوگی۔