متحدہ قومی موومنٹ میں دو ونگ قائم ہیں ایم کیو ایم لندن عسکری جبکہ ایم کیو ایم پاکستان سیاسی ونگ ہے:سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ میں دو ونگ قائم ہیں ایم کیو ایم لندن عسکری جبکہ ایم کیو ایم پاکستان سیاسی ونگ ہے:سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال


کراچی میں جے یو پی کے رہنماوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال کاکہنا تھا کہ مہاجروں کو مزید نقصان نہیں پہنچنا چاہتےاورنہ ہی ان کے نام پر سیاست کریں گے۔ جب تک قائد متحدہ کے نام پر سیاست ہوتی رہے گی شہر میں امن آئے نہیں آئیگا۔آئندہ الیکشن میں کسی سے اتحاد نہیں کریں گے۔۔ لوگ آزاد ہوں گے جس کو چاہیں اپنا ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم لندن عسکری اور ایم کیو ایم پاکستان سیاسی ونگ ہے۔۔ یہ سب لوگ کراچی کی عوام اور مہاجروں کو گروی رکھنا چاہتے ہیں۔۔جس کے نام کے ساتھ ایم کیو ایم لکھا ہوگا وہ خون پینے والا درندہ ہوگا. اس موقع پرشاہ اویس نورانی کاکہنا تھا کہ جس شخص نےاس شہرکوخون میں نہلایااورقلم کی جگہ نوجوانوں کو اسلحہ تھما دیا اسکے ساتھ کھڑے لوگوں سے اپیل ہے کہ اب قوم کے ساتھ کھڑے ہوجائیں

Most Popular