ہمارےخلاف ثبوت پیدا کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، پہلےنااہل کیاگیا، اب کارروائی ہورہی ہے: مریم نواز

ہمارےخلاف ثبوت پیدا کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، پہلےنااہل کیاگیا، اب کارروائی ہورہی ہے: مریم نواز

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو مریم نواز کا کہنا تھا کہ سنا ہے جےآئی ٹی برطانیہ سےخالی ہاتھ آئی تھی، سناہےنیب کوبرطانیہ سےکوئی ثبوت نہیں ملا، ہمارےخلاف ثبوت پیدا کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، پہلےنااہل کیاگیا، اب کارروائی ہورہی ہے، ساری جلد بازیاں نواز شریف اور ایک ہی خاندان کیلئے ہیں، اصل بات سب کو معلوم ہے، پہلے فیصلہ کرلیا جاتا ہے پھر مقدمات چلائے جاتے ہیں، اقامہ پر نواز شریف کی نااہلی ہوئی،، ہم اپنے حصےکاجواب دےرہےہیں، ناانصافی کی جائےگی توسوال تواٹھےگا۔مریم نواز سے وی آئی پی پیشیوں سے متعلق جب سوال پوچھا گیا تو بولیں کہ نوازشریف باربار لندن سے آکر پیش ہورہےہیں،اسےآپ وی آئی پی احتساب کہتےہیں؟ وی آئی پی احتساب ہوتاہے جب عدالت کےراستےسےگاڑی مڑجاتی ہے، محفوظ راستہ دلوانے کےلیے دھرنے دیے جاتے ہیںمریم نواز کا کہنا تھا کہ اختلافات کی باتیں میڈیاپرچل رہی ہیں جن کی کوئی اہمیت نہیں، ناانصافی اور جمہوریت پر بات کریں تو توہین عدالت اور غداری کہا جاتاہے، ہماری حکومت ہے اس بات پر خاموش رہنا ہی بہتر ہے،

مریم نواز شریف اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی پیشی کے موقع پرلیگی کارکنوں کی بڑی تعداد احتساب عدالت کے باہر موجود رہی، جیسے ہی مریم کا قافلہ احتساب عدالت پہنچا کارکنوں نے ان کے حق میں نعرہ بازی کی، احتساب عدالت کے دروازے پر ایک بار پھر وکلا اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی

مریم نواز شریف احتساب عدالت پیشی کیلئے لاہور سے خصوصی پرواز کیلئے اسلام آباد پہنچیں، جہاں کارکنوں اور لیگی رہنماؤں نے ان کا زبردست استقبال کیا،، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیمریم نواز سخت سیکورٹی میں بڑے قافلے کی صورت میں احتساب عدالت پہنچییں جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھیں،،، وزیر مملکت مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ احتساب عدالت پہنچیں، مریم نواز نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر الگ گاڑی میں احتساب عدالت پہنچے،،،انہوں نے عمران خان کو جعلی کپتان دے دیا، جبکہ مریم نواز کے ہمراہ پیشی پر نہ آنے کا ذمہ دار سیکورٹی کو ٹھہرایا
وفاقی وزیر طارق فضل چودھری، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری ، وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب، آصف کرمانی، طارق فاطمی اور پرویز رشید سمیت 12 افراد کو احتساب عدالت کے اندر جانے کی اجازت دی گئی،،، پیشی کے موقع پر ایک بار پار احتساب عدالت کے دروازے پر وکلا اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔۔۔ وکلا اور میڈیا کو احتساب عدالت میں جانے کی اجازت دی گئی جبکہ دیگر لیگی رہنماؤں کو باہر ہی روک لیا گیا۔۔۔ مریم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

Most Popular