نواز شریف کو اذیت دینے کیلیے مریم نواز کو جان بوجھ کرکیس میں شامل کیا گیا: طلال چودھری
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے ڈیل کا ایک ہی اصول ہے، آئین کے دائرے میں کام کریں، کبھی جے آئی ٹی نہیں بنی لیکن جے آئی ٹی بنائی گئی ہے ، فرد جرم کسی پر نہیں لگتی نواز شریف پر لگ جاتی ہے، دوسروں کی طرح نواز شریف کو شفاف ٹرائل کا حق ملنا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اذیت دینے کیلیے مریم نواز کو جان بوجھ کرکیس میں شامل کیا گیا، نا انصافی ختم ،انصاف دیاجائے،انصاف نواز شریف کا حق ہے، نا انصافی ختم ہوگی تو لہجے بھی شائستہ ہوجائیں گےطلال چودھری کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے پارٹی انصاف کے نام پر بنائی لیکن خود نہیں مانتے، مشرف کے لاڈلے یہ لوگ قانون کی بات کرتے ہیں لیکن کہتے ہیں ہمیں کوئی نہ پوچھے، اس موقع پر طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے متعلق نہیں کہا جاتا کہ اداروں پر چڑھائی ہوئی، عائشہ گلالئی کیخلاف فیصلہ آیاتو تحریک انصاف کی طرف سے بھی تنقید ہوئی فیصلوں کیخلاف تنقید کریں توکہاجاتاہےاداروں کیخلاف چڑھائی کی