جرائم اور دہشت گردی کے بارے میں قومی ڈیٹابیس تیار کیا جائے۔ احسن اقبال
وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی لائحہ عمل پرعملدرآمد کے بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ادارے آپس میں رابطوں کو فروغ دیں۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان سے متعلق ایک اجلاس ہوا ، اس موقع پر وزارت داخلہ اور صوبائی عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں قومی لائحہ عمل میں پیش رفت کاجائزہ لیا گیا، اس موقع پر احسن اقبال نے صوبوں کے درمیان دہشت گردی اور انتہاپسندی کیخلاف قومی موقف اختیار کرنے کیلئے موثر کردار کی ضرورت پرزوردیا۔وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی لائحہ عمل پرعملدرآمد کے بہتر نتائج کے حصول کیلئے مختلف اداروں کے درمیان رابطوں میں اضافہ کیاجائیگا۔اس موقع پر احسن اقبال نے جرائم اور دہشت گردی کے بارے میں قومی ڈیٹابیس کی تیاری کی ہدایت کی ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ صوبوں کو مدارس اورمساجد کی رجسٹریشن کاعمل طے شدہ طریقہ کار کے مطابق یقینی بناناچاہیے۔