آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے

 آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے

بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے۔ رائیونڈ میں ہمارا احتجاج پرامن ہوگا۔ تیس ستمبر کو بڑی تعداد میں عوام سٹرکوں پر نکلیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ رائیونڈ مارچ میں حکومت نے رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی تو کارکنوں کا پریشر برداشت نہیں کرسکے گیعمران خان نے دوسری اپوزیشن جماعتوں کو بھی مارچ میں شرکت کی دعوت دیدی۔ انکا کہنا تھا کہ احتجاج آئین کے دائرے میں ہوگاچییرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد کا احترام کرتے ہیں۔ وہ نئی پارٹی بنا رہے ہیں تو ان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ کیمرہ مین فرید کے ساتھ ریحان شیخ وقت نیوز اسلام آباد

Most Popular