پنجاب اسمبلی کے NA-pp7ٹیکسلا میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری

پنجاب اسمبلی کے NA-pp7ٹیکسلا میں  ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی سات ٹیکسلا میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوگئی جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ حلقے میں ایک لاکھ پچانوے ہزار سات سو چودہ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ ضمنی الیکشن کے لئے حلقے میں ایک سوسڑسٹھ پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ تمام پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر فوج اور رینجرز تعینات ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے عمار صدیق اور ن لیگ کی جانب سے عمر فاروق میدان میں ہیں۔ پیپلز پارٹی اور آزاد امیدوار بھی مقابلے پر ہیں تاہم اصل معرکہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان ہے۔ پی پی سات کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے صدیق خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

Most Popular