ڈکٹیٹر ہمیشہ عدالتوں سے بھاگتا ہے اور سیاستدان عدالتوں میں پیش ہوتا ہے ، مفرور ڈکٹیٹر کو بھی عدالتوں کے سامنے پیش ہونا چاہیے :آصف کرمانی
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ نوازشریف آج عدالت میں پیش ہوئے ،، عوام جانتی ہے کہ ڈکٹیٹر ہمیشہ بھاگ جاتے ہیں جبکہ سیاسی لیڈر نہیں بھاگتے،، مفرور ڈکٹیٹر کو بھی عدالتوں کے سامنے پیش ہونا چاہیئے ،، ڈکٹیٹر کو بھی احتساب کے عمل سے گزرا جائے ،،نواز شریف عدالتوں سے بھاگے نہیں،آصف کرمانی نے کہا کہ بیگم کلثوم نوازکی تیمارداری کے لیے بچے بیرون ملک ہیں اس لیے آج وہ یہاں پیش نہیں ہوئے،آج نواز شریف پریس کانفرنس بھی کریں گے ،، انھوں نے کہا کہ میرے علم میں نہیں اگر آج صحافیوں پر تشدد ہوا ہے تو اس کی مذمت کرتے ہیں، صحافیوں کے ہم سب شکر گزار ہیں