بدعنوان اور نااہل وزیراعظم کو پروٹوکول دینا شرمناک ہے،عمران خان
کپتان پر نواز شریف پر برہم،، عمران خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ایک بدعنوان اور نااہل وزیراعظم کو پروٹوکول شرمناک ہے، معاشرے کو غلط پیغام دیا جارہا، یہاں طاقت ور قانون توڑ کر معافی مانگ سکتا ہے، یہ مافیا کی حکومت ہے جمہوریت نہیں، کپتان بولے کہ اس طرح کے اقدامات سے مافیا تمام قوانین اور جمہوری روایات کو توڑرہاہے، ریاستی اداروں کو تباہ کیا جارہاہے، عمران ان نے آئی بی چیف کی لندن سے متعلق خبروں پر بھی بھرپور تنقید کی، کہا کہ آئی بی چیف چار دن لندن میں کیا کر رہے تھے؟، کیا روہ نااہل وزیراعظم سے ملنے گئے تھے؟، آئی بی چیف ریاست کا نمایندہ ہے شریف خاندان کا نہی، کپتان نے لکھا کہ آئی بی چیف نواز شریف کیلیے سہولت کار کا کردار ادا کررہے ہیں، آئی بی چیف ایسا ماحول بنارہے ہیں جس سے اراکین اسمبلی نواز شریف کیساتھ جڑے رہیں۔ انہیں فوری طور پر مسعتفی ہو جانا چاہیے