اگراپوزیشن لیڈر تبدیل کیا گیا تو نواز شریف کو فائدہ ملے گا۔ خورشید شاہ
کندھ کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی غلط پالیسیوں نے نواز شریف کو مضبوط کیا، اگراپوزیشن لیڈر تبدیل کیا گیا تو نواز شریف کو فائدہ ملے گا، ملک خطرے میں ہے سیاستدان اپنی لڑائیاں ختم کریں،، ملک اورجمہوریت کےخلاف سازشیں ہورہی ہیں، پی ٹی آئی والے اسمبلی چھوڑ گئے تھے میں ان کو واپس لایا، نواز شریف اگر ملک میں رہ کر مقدمات کا سامنا کریں تو انھیں سیاسی فائدہ ہوگا ،خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پرویزمشرف ڈرپوک انسان ہیں،باہربیٹھ کربھبکیاں ماررہےہیں، پرویزمشرف 10 سال تک کیوں نہیں بولے ،، نوازشریف عدالتوں میں پیش ہورہےہیں، پرویزمشرف کیوں نہیں؟ کرسی کےبھوکےسیاستدان ایم کیوایم سےاب اتحاد کر رہےہیں،، چوہدری نثار کو ڈیل کا موقع ملا تو وہ نواز شریف کیلئے نہیں اپنے لیے ڈیل کریں گے