پنجاب کی تقسیم کے لیے بنائے گئے کمیشن کے قیام اورناموں کے لیے سینٹ اورقومی اسمبلی میں ن لیگ کے اپوزیشن لیڈرزکواعتماد میں نہیں لیا گیا۔ صدیق الفاروق

 پنجاب کی تقسیم کے لیے بنائے گئے کمیشن کے قیام اورناموں کے لیے سینٹ اورقومی اسمبلی میں ن لیگ کے اپوزیشن لیڈرزکواعتماد میں نہیں لیا گیا۔ صدیق الفاروق

اسلام آباد میں مسلم لیگ نون سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدیق الفاروق نے کہا کہ موجودہ کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے اورمسائل کے حل کے لیے ملک میں فوری الیکشن کا انعقاد کرایا جائے۔ میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کمیشن صرف پنجاب کی تقسیم کے لیے بنایا گیا ہے اس میں قومی اور صوبائی اسمبلی میں ن لیگ کی قیادت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی ہمارے اعتراضات کو سنا گیا، انہوں نے کہا کہ کمیشن ممبران کے نام دینا سپیکر پنجاب اسمبلی کا نہیں بلکہ انکی قیادت کا کام ہے۔ حکومت ملک میں امن وامان کے قیام میں مکمل طور پرناکام ہو چکی ہے عدالتوں کا احترام صرف اسی صورت ممکن ہوگا جب عدلیہ کے فیصلوں پر عمل درآمد ہو۔ اس موقع پرنون لیگ کی رہنما ماروی میمن کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی ہدایت پر انہوں نے ملک کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کا دورہ کیا ہے۔ اور دہشتگردی سمیت قدرتی آفات سے متاثرہ عوام سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے حالیہ دہشتگردی سے متاثرہ ایک خاندان کے بچے کومفت تعلیم دینے کا بیڑا اٹھانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جبکہ اندرون سندھ میں ڈاکو راج ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular