پانامہ کیس کا بنچ عملدرآمد بنچ ہے۔ بابراعوان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل سےکہا جارہاہے کہ سپریم کورٹ کے جج صاحبان اسلام آباد سے باہر جارہے ہیں، تو پانامہ کا فیصلہ تاخیر کا شکار ہوجائے گا، پانامہ کا فیصلہ تاخیر سے آنے کی کوئی قانونی وجہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ پانامہ کیس کا بنچ عملدرآمد بنچ ہے ،، بنچ نے تیرہ سوال شریف خاندان کے سامنے رکھے، شریف خاندان تمام سوالوں کا جواب دینے میں ناکام رہا، انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، جے آئی ٹی سوالوں کے جواب لے آئی ہے، شریف خاندان کیلئے برا وقت شروع ہو چکا ہے، اب وہ نہیں بچ سکتے۔