ظالموں کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ شہباز شریف
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ملتان میں ویمن کرائسز سینٹر پہنچے جہاں انہوں نے زیادتی کا شکار ہونے والی دونوں متاثرہ لڑکیوں سے ملاقات کی، انہوں متاثرہ لڑکیوں کو ہرصورت انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنچائت نے ظلم اور بربریت کا فیصلہ کیا، یہ ایک سنگین واقعہ ہے جس پر ہر آنکھ اشکبار ہے، وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ واقعے میں پولیس کی بدترین غفلت سامنے آئی، پہلے واقعے کی ایف آئی آر8دن کے بعد کاٹی گئی ، 20اور21کی درمیانی شب ایف آئی آردرج کی گئی ، سنگین واقعہ ہوا کسی کے سر پر جوں تک نہیں رینگی،، انہوں نے ڈی ایس پی اور متعلقہ تھانہ ایس ایچ او سمیت پورا تھانہ معطل کردیا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ واقعہ پر کمیٹی بنادی گئی ہے، جو بہتر گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی،،ظالموں کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، چیف جسٹس نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے، جب تک انصاف نہیں ہو گا وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے