بلدیاتی انتخاب موخر نہیں ہونے چاہیئں۔ حکومت بلدیاتی الیکشن میں بیورو کریسی کو ملوث نہ کرے:چوہدری محمد سرور

 بلدیاتی انتخاب موخر نہیں ہونے چاہیئں۔ حکومت  بلدیاتی الیکشن میں بیورو کریسی کو ملوث نہ کرے:چوہدری محمد سرور

لاہور میں تحریک انصاف سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا تحریک انصاف کی مقبولیت سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ ہمارے کارکنوں کو قتل کیا جارہا ہے اب بھی موقع ہے حکومت اپنی پالیسی بدلے، اور اداروں کو الیکشن میں ملوث نہ کرے۔ انکا کہنا تھا کہ جن ملکوں میں جمہوریت ہے وہاں الیکشن پارٹیاں لڑتی ہیں ادارے نہیں۔ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر سے وقت مانگا ہے تاکہ انہیں این اے ایک سو بائس کے متعلق ثبوت پیش کیے جاسکیں ، ووٹر لسٹوں کا بڑا مسئلہ ہے جو لسٹیں ہمیں دی گئیں تھیں ان میں اور پولنگ سکیموں میں واضح فرق تھا۔ تمام تر مشکلات کے باوجود میدان خالی نہیں چھوڑیں گے

Most Popular