عمران خان نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا اور زلزلہ متاثرین کی عیادت کی

عمران خان نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا اور زلزلہ متاثرین کی عیادت کی

عمران خان زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کیلئے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور پہنچے ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک بھی ان کے ہمراہ تھے ۔میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ امدادی کاروائیوں کیلئے صوبائی حکومت اور انتظامی مشینری کو متحرک کردیا گیا ہے ۔متاثرہ افراد کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ زلزلے سے بچاؤ کے حوالے سے کابینہ کا اجلاس بلایا جارہا ہے ۔قدرتی آفت سے بچنے کیلئے منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے ۔ کپتان کا کہنا تھا کہ وارڈز میں میڈیا سمیت کسی کو بھی نہیں جانا چاہیے۔اس سے ڈاکٹروں کا کام متاثر ہوتا ہے

Most Popular