ووٹرز بلے اور بلے باز کے نشان میں امتیاز نہیں کر سکیں گے، الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ واپس لے: نعیم الحق

ووٹرز بلے اور بلے باز کے نشان میں امتیاز نہیں کر سکیں گے، الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ واپس لے: نعیم الحق

الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں بلے باز کے نشان کا اجراء کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ بلے باز کا نشان رائے دہندگان کے لئے کنفیوژن کا باعث بنے گا۔ بلدیاتی انتخابات میں بلے باز کے نشان کے اجراء سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلے باز کے نشان کو تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے سے گڈمڈ کرنے کی کوششیں باعث مذمت ہیں۔ الیکشن کمیشن روایتی ہٹ دھرمی ترک کرے اور بلے باز کے نشان کو انتخابی نشانوں کی فہرست سے نکالے۔

Most Popular