نوازشریف نے قریبی حلقوں میں کہا مال شہبازشریف نے بنایا اور بدنام میں ہو گیا ہوں:سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید

نوازشریف نے قریبی حلقوں میں کہا مال شہبازشریف نے بنایا اور بدنام میں ہو گیا ہوں:سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید

ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کیا عوام اس لیے ووٹ دیتے ہیں کہ ان کا پیسہ لوٹا جائے؟ محنت کش عوام پر چور، ڈاکو، لٹیرے مسلط کر دیے جاتے ہیں۔ جائیداد اور بچے باہر رکھنے والے کو پاکستان میں سیاست کا کیا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف بزدل آدمی ہے۔ نوازشریف نے قریبی حلقوں میں کہا کہ مال شہبازشریف نے بنایا اور بدنام میں ہو گیا ہوں۔ اب تو اسحاق ڈار پر فردجرم لگ گئی ہے۔ چینی سفیر نے بتایا کہ ان کے ملک میں دوسو کرپٹ لوگوں کو گولیاں ماری گئیں لیکن یہاں الٹی گنگا بہتی ہے اور کرپٹ افراد کو پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہر سیاستدان نےعوام کو بیوقوف بنایا۔ روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والے نے قبرستان بھی نہیں دیا۔ لاہور کی سڑکوں پر بچے پیدا ہو رہے ہیں، حکمران ڈوب مریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میٹرو منصوبوں کے نام پر اربوں روپے ڈکارے گئے۔۔

Most Popular