رہنما تحریک انصاف بابر اعوان کا نواز شریف اور انکے خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

رہنما تحریک انصاف بابر اعوان کا نواز شریف اور انکے خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا  مطالبہ

سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود نااہل شریف احتساب عدالت پیش نہیں ہورہے،"جوکہتاہے کہ مجھے کیوں نکالااس کا ٹرائل ابھی شروع نہیں ہوا"تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے وزارت داخلہ سے نواز شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا ایک مرتبہ پھر مطالبہ بھی کر ڈالا۔ تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ وی آئی پی ٹرائل پر نواز شریف خاندان کے پرائیویٹ مقدمے میں 50کروڑ لگ چکے ہیں،، بڑے بڑے لوگوں کے ٹرائل ہوئے کسی کوسرکاری پروٹوکول نہیں کبھی ملا۔ تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھرملکی معاملات کے حل کے لیے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ بھی کردیا۔

Most Popular