عمران خان پہلے اپنی منی لانڈرنگ، جوئے کی کمائی اور بنی گالہ محل کا حساب دیں:وزیراطلاعات مریم اورنگزیب
چیئرمین تحریک انصاف کی تقریر پر ردعمل میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان دوہزار تیرہ سے ایک ہی تقریر کر رہے ہیں۔ انہیں چاہیے کہ وہ اپنی تقریر بدلیں۔ ایک ہی جھوٹی تقریر سے قوم کو مزید بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود سب سے بڑے چور، ڈاکو اور لٹیرے ہیں اس لیے یہ پورے پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں۔ عمران خان پہلے اپنی منی لانڈرنگ اور خیبرپختونخوا حکومت کی چوری کا حساب دیں۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جوئے میں جیتی ہوئی دولت، نیازی سروسز لمیٹڈ اور بنی گالہ محل کا بھی حساب دیں۔ جو سوال یہ دوسروں سے پوچھ رہے ہیں کیا ان کے جواب خیبرپختونخوا حکومت اور جہانگیر ترین سے لے لیے ہیں۔ عمران خان خیبرپختونخوا کے احتساب کمیشن کا تالہ بھی کھولیں۔