اسامہ بن لادن کو مغربی ایجنسیوں نے متعارف کرایا:وزیرداخلہ احسن اقبال

 اسامہ بن لادن کو مغربی ایجنسیوں نے متعارف کرایا:وزیرداخلہ احسن اقبال

ایکسپو سنٹر کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر کی سی پیک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سوویت یونین کی جنگ ہم نے جیتی اور کامیابی امریکا کے حصے میں آئی۔ 35 لاکھ مہاجرین کا بوجھ برداشت کرنا پڑا، شام کے مہاجرین کہیں جائیں تو شور مچ جاتا ہے اور ہم برسوں سے یہ بوجھ برداشت کررہے ہیں۔ اسامہ بن لادن کو مغربی ایجنسیوں نے متعارف کروایا، مدرسوں میں جہاد بھی واشنگٹن نے شروع کرایا۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سترسال سے تھر کے کوئلے کو استعمال کرنے کی کسی کو توفیق نہیں ہوئی۔ تھر پاکستان میں بجلی پیدا کرنے کا دارالخلافہ بن رہا ہے۔ 2018ء میں الیکشن کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ کوئی بھی غیرآئینی قدم اٹھایا گیا تو ہمارا معاشی قتل ہوگا۔ انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ سیاسی جماعت کا لیڈر کہتا ہے برسراقتدار آئے تو چین کی طرح ترقی کرینگے لیکن چین کی ترقی میں دھرنوں کا کوئی کردار نہیں۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں گوادر بندرگاہ پاکستان کے ماتھے کا جھومر بنے گی۔ سڑکوں کی تعمیر ترقی کی کنجی ہے۔ پاکستان 2025ء تک ایشین ٹائیگر بن جائے گا۔ پی ڈبلیو سی کے مطابق 2030 میں پاکستان دنیا کی بیس معیشتوں میں سے ایک ہوگا۔

Most Popular