تحریک انصاف چندے کی مد میں طالبان کی مدد کررہی ہے:سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک
سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے وقت ٹی وی کے پروگرام دی ادر سائیڈ میں خصوصی گفتگو ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے ایک مدرسے کو تین سو ملین روپے دیئے، انہی پیسوں کی مد میں طالبان تحریک انصاف کی مدد کر رہی ہے، انہوں نے این اے فور کے انتخابات کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ، انہی طالبان کے خوف سے این اے فورمیں خواتین ووٹ ڈالنے کے لئے باہر نہیں نکلیں ۔ اگر اسی طرح کی امداد سندھ حکومت کرتی تو ہر طرف شور مچا ہوتا ، انہوں نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ رحمان ملک نے کہ جس سازش کی بات مسلم لیگ ن کررہی ہے ،کہیں ایسا تو نہیں کہ یہ سازشیں انکے محلات سے ہورہی ہوں