حکومت اپنے گھناؤنے اورمکروہ مقاصد کے لئے معیشت خراب کررہی ہے تاکہ فوج اوردیگرادارے متاثرہوں:سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین

حکومت اپنے گھناؤنے اورمکروہ مقاصد کے لئے معیشت خراب کررہی ہے تاکہ فوج اوردیگرادارے متاثرہوں:سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین

پاکستان مسلم لیگ ق کے صدرچودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزراء کے بیانات انتہائی احمقانہ ہیں کہ فوج اورمعیشت کا آپس میں کوئی تعلق نہیں،فوج کا کام سکیورٹی فراہم کرنا ہے، سکیورٹی اورمعیشت کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہے،اگرمعیشت خراب ہوگی توسکیورٹی میں بھی رکاوٹیں پیدا ہوں گی۔انھوں نے الزام لگایا کہ حکومت جان بوجھ کرمعیشت خراب کررہی ہے تاکہ فوج سمیت دیگرادارے متاثرہوں،،ان کا کہنا تھا کہ فوج ہمارے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کررہی ہے،چودھری شجاعت حسین نے پنجاب کی خراب صورتحال کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے دورمیں خزانہ ایک سوپچاس ارب سرپلس تھا اب خزانہ مائنس سات سو ارب پر ہے، قرضے دس گنا بڑھ گئے ہیں صرف جنگلہ بس کوساڑھے اٹھائیس ارب کی سالانہ سبسڈی دی جا رہی ہے۔

Most Popular