قوم کاپیسا شریف خاندان کی صفائی پرmediaمہم پرخرچ کیا جارہا ہے،نوازشریف سچ چھپانے کیلیےجتنا جھوٹ بولیں گے اتنا دلدل میں پھنسیں گے:عمران خان

 قوم کاپیسا شریف خاندان کی صفائی پرmediaمہم پرخرچ کیا جارہا ہے،نوازشریف سچ چھپانے کیلیےجتنا جھوٹ بولیں گے اتنا دلدل میں پھنسیں گے:عمران خان

لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق جھوٹ بولا جا رہا ہے، یہ جھوٹ پر جھوٹ بولتے جا رہے ہیں،قوم کا پیسا شریف خاندان کی صفائی پر میڈیا مہم پر خرچ کیا جارہا ہے، نوازشریف سچ چھپانے کیلیےجتنا جھوٹ بولیں گے اتنا دلدل میں پھنسیں گے، انہوں نے کہا کہ سرکاری اشتہارات دیے جا رہےہیں، کروڑوں روپے ایک خاندان کے جھوٹ پر جھونک دیے گئے، یہ خود پکڑے گئےتو جہانگیر ترین کی کرپشن یاد آ گئی،عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ اورآپ کےبچوں کا نام آ گیا ہے،آپ یہ بتا دیں کہ یہ پیسا باہر کیسے گیا،آپ8سال سے حکومت میں تھے،کیا آپ سو رہے تھے،انہوں نے کہا کہ ہری پور،مانسہرہ جانے کا کوئی فائدہ نہیں،عوام کو نواز شریف کا پتا چل گیا ہے۔۔

دوسری جانب کپتان کی سوشل میڈیا پر بھی حکومت کے خلاف بھرپور اننگز جاری ہے 

سوشل میڈیا پر چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے لکھا کہ بیرون ملک چھپائی گئی دولت کیلئے عوام کا پیسا کیوں استعمال کیا جارہا ہے، نواز شریف نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے بڑی پروپیگنڈا مہم شروع کردی ہے، سیاسی مخالفین کیخلاف یہ مہم ٹیکس ادا کرنے والوں کے پیسوں سے چلائی جا رہی ہے،،،، کپتان کا کہنا تھا کہ نیب جیسے ادارے شریف فیملی کی کرپشن چھانے کیلئے عوام کے پیسوں کے بے دریغ استعمال کا کیوں نوٹس نہیں لے رہا، پاکستان میں عوامی ترقی کی شرح جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہے،،، نواز شریف کو سمجھنا چاہیے کہ یہ پاکستان ہے، یہاں جمہوریت ہے ناکہ بادشاہت جہاں عوام احتساب نہیں کرسکتی۔۔۔

Most Popular