کوئیoff shoreکمپنی نہیں، تمام اثاثے ڈکلئیرڈ ہیں۔ایک ایک پیسہ حلال کی کمائی اوربینکس کےذریعےباہربھجوایا:جہانگیر ترین

کوئیoff shoreکمپنی نہیں، تمام اثاثے ڈکلئیرڈ ہیں۔ایک ایک پیسہ حلال کی کمائی اوربینکس کےذریعےباہربھجوایا:جہانگیر ترین

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین کاکہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں میڈیا سیل قائم ہیں، جو سیاسی مخالفین کے خلاف پراپیگنڈا چلانے میں مصروف ہیں مہم میں سرکاری رقم خرچ کی جارہی ہے۔۔۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی کوئی آف شور کمپنی نہیں، تمام اثاثے ڈکلئیرڈ اور کمپنیوں کا ریکارڈ موجود ہے لندن میں بچوں کے فلیٹ ہیں لیکن ایک ایک پیسہ حلال کی کمائی اور بنک کے ذریعے بھجوایا۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ملک میں پاناما لیکس کا بحران چل رہاہے ، ن لیگ کو جہانگیر ترین یادآگیا، وزیراعظم بتائیں لندن میں فلیٹس خریدنےکےلیے پیسا کہاں سےآیا، حکمرانوں کی کرپشن وہ نہیں پاناما لیکس لائی ہیں، ن لیگ بلیک میل کررہی ہے، ہم نواز شریف کا مقابلہ کریں گے

Most Popular