پاناما فیصلے سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس
پاناما فیصلے سے قبل وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا ۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ سنائے جانے سے قبل وزیر وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت کئی اہم وفاقی وزرا اور وزیراعظم کے قانونی ماہرین نے شرکت کی۔اجلاس میں لیگل ٹیم کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو قانونی پہلوں پر بریفنگ دی گئی۔