جےآئی ٹی بننےپرمٹھائی کھانےوالےاب اسےمتنازع بنارہےہیں:عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ جے آئی ٹی بننے پر مٹھائی کھانے والے شریف برادران اب اسے متنازع بنا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کرپشن چھپانے کیلیے اپنے بچوں کو آگے کر دیا۔ اگر مریم نواز جے آئی ٹی میں پیش ہونے جا رہی ہیں تو یہ نوازشریف کا قصور ہے,عمران خان نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کے طاقت میں رہنے سے ملکی سلامتی خطرے میں پڑ رہی ہے, ان کی ایک کال پرقوم تیار بیٹھی ہے, جے آئی ٹی کو ڈرانے کی کوشش کی گئی تو وہ چپ نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا نوازشریف کون ہوتے ہیں جے آئی ٹی سے سوال کرنے والے۔ جے آئی ٹی کیخلاف بات کرنا سپریم کورٹ کیخلاف بات کرناہے,عمران خان نے سوال اٹھایا کہ کونساوزیراعظم عوام کےخرچے پراہلخانہ سمیت باہرجاتاہے؟ پاراچنار اور کوئٹہ میں لوگ ماتم کر رہےہیں، وزیراعظم وہاں کیوں نہیں گئے؟ کیا یہ صرف پنجاب کے وزیراعظم ہیں۔ کپتان کا کہنا تھا کہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عراق جنگ کے بعد پاکستانیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے