لاہور کے اہم ترین حلقےNA120میں ضمنی الیکشن کے معرکے کی تیاریاں عروج پر ہیں
لاہور کے اہم ترین حلقے این اے ایک سو بیس میں ضمنی الیکشن کے معرکے کی تیاریاں عروج پر ہیں ،، حلقے میں ہر سو بینرز اور پوسٹرز کی بھرمار ہے ،، یوں تو ہر جماعت کا امیدوار میدان میں ہے ،، تاہم سترہ سمتبر کو ہونے والے الیکشن کی کمپین مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی جانب سے بھرپور انداز میں کی جا رہی ہے ،، ایک طرف مریم نواز اپنی والدہ کی انتخابی مہم چلا رہی ہیں ،، تو دوسری طرف پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد ڈور ٹوڈور کمپین کرنے میں مصروف ہیںنوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازشریف آج این اے 120 کے علاقے صفانوالہ چوک میں بیگم کلثوم نواز کے مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کریں گی،، مریم نواز پہلے داتا دربار حاضری دیں گی اور پھر انتخابی دفتر کا افتتاح کریں گی،، اس موقع پر ان کا پُرجوش استقبال کیا جائے گا، مریم نوازشریف کارکنوں سے خطاب بھی کریں گی،،، مرکزی انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر پرویز ملک‘ خواجہ عمران نذیر‘ سید توصیف شاہ‘ بلال یٰسین‘ خواجہ احمد حسان‘ ماجد ظہور سمیت دیگر بھی موجود ہونگے،
دوسرہی جانب ڈاکٹر یاسمین راشد بھی تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ اپنی انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلا رہی ہیں ، دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں ڈاکٹر یاسمین راشد نواز شریف کے مدمقابل تھیں ،، جبکہ انہوں نے حلقے سے باون ہزار ووٹ حاصل کیے تھے