زرداری نے نواز شریف سے ہاتھ ملایا تو پیپلز پارٹی بھی ختم ہوجائے گی شیخ رشید

زرداری نے نواز شریف سے ہاتھ ملایا تو پیپلز پارٹی بھی ختم ہوجائے گی شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نئی پیشگوئیاں کر دیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا ہے 30 دسمبر نواز شریف کی سیاست کے مکمل خاتمے کا دن ہوگا، زرداری نے نواز شریف سے ہاتھ ملایا تو پیپلز پارٹی ختم ہوجائیگی، نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کے تعلقات کشیدہ ہوتے دیکھ رہا ہوں۔نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے مزید کہا کہ نوازشریف نے اپنے بھائی کے ساتھ بھی انصاف نہیں کیا، بیماری کے باوجود اپنی اہلیہ کو سامنے لانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پہلی غلطی قطری خط دے کر اور دوسری بڑی غلطی دستاویزات نہ دے کر کی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نوازشریف نے اگر ریفرنسز کا سامنا نہ کیا تو ان کی عدم شرکت پر فیصلہ ہو جائے گا، قربانی سے پہلے قربانی کا کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد حدیبیہ پیپرز ملز اور ایل این جی کے کیس میں بھی یہ پھنسں جائیں گے۔

Most Popular